ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 2018تک پاکستان -ہندوستان سرحد سیل کر دی جائے گی:راج ناتھ

2018تک پاکستان -ہندوستان سرحد سیل کر دی جائے گی:راج ناتھ

Sat, 08 Oct 2016 12:26:29    S.O. News Service

جیسلمیر، 7 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ 2018تک ہندوپاک سرحد کو سیل کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک پر کسی طرح کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔اڑ ی حملے اور اس کے بعد ہندوستانی فوج کے سرجیکل اسٹرائیک کے بعد پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان آج یہاں پہنچ کر بین الاقوامی سرحدی ریاست راجستھان، پنجاب، جموں و کشمیر اور گجرات میں تازہ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد سنگھ نامہ نگاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ 2018تک ہندوپاک سرحد کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بارڈر سیکورٹی گرڈ بنایا جائے گا اور مسلسل اس کی نگرانی کی جائے گی۔مرکزی وزیر داخلہ کرن رجیجو کے ساتھ نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے سنگھ نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک پر کسی طرح کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ہم وطنوں کو فوج اور جوانوں پربھروسہ رکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ فوج اور جوانوں پر مکمل طور پر اعتماد اور بھروسہ ہے۔جس طرح کسان اپنی فصل کی حفاظت کرتا ہے اسی طرح جوان سرحد کی حفاظت کر رہے ہیں ۔


Share: